
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں گرمی معمول سے زیادہ شدید ہوگی اور گرم ہوائیں بھی تیز چلیں گی، ۔ اپریل اور مئی کے دوران درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
1901 سے 2025 تک کے اوسط درجہ حرارت کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ اس سال گرمی کی شدت زیادہ ہوگی۔ خاص طور پر جنوبی اور وسطی تلنگانہ کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
مزید یہ کہ جنوبی اور شمالی تلنگانہ میں رات کے وقت کا درجہ حرارت بھی عام درجہ حرارت سے دو ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق، گزشتہ 125 سال کے اوسط حساب سے، اس بار ہوا میں نمی کی مقدار بھی نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے،