
کریم نگر کے رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کریم نگر شہر سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈنگ اور مارشل آرٹس کے دونوں چیمپئنز کو مبارکباد دی انھیں نال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔اور نوجوانوں کو اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔
عبداللہ عاصم صدر اے آئی ایم آئی ایم 28ویں ڈویژن، اشوک نگر ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔
عبداللہ عاصم کے مطابق شیخ زاہد حسین (فرزند شیخ ذاکر حسین) نے تلنگانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بنگلور میں مسٹر انڈیا کلاسک فزیک اور حیدرآباد میں مصری کلاسک چیمپئن شپ جیتی۔
محمد سجاد (فرزند محمد صاحب علی) ایک بلیک بیلٹ کراٹے چیمپئن ہیں، جنہوں نے حیدرآباد میں تلنگانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔