ایرانی بحریہ دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے گی، ایڈمرل تنگسیری

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نیوی کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ بحریہ کسی غیر ملکی طاقت پر انحصار کئے بغیر جدید سائنسی ترقی کی راہ میں قدم اٹھا رہی ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں، ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے غیر ملکی تعاون حاصل کرنا پڑتا تھا، لیکن آج، ہم اپنی تمام دفاعی ضروریات ملکی سطح پر فراہم کرتے ہیں۔

 ایڈمرل تنگسیری نے مزید کہا کہ بحریہ آج طاقت کے اس مرحلے پر پہنچ گئی ہے کہ جہاں وہ کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن اور زبردست جواب دے سکتی ہے۔

  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خلیج فارس میں تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسیٰ سمیت دیگر جزائر ہمیشہ سے ایران کا حصہ رہے ہیں اور جب تک ایران موجود ہے ایرانی ہی رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *