آر بی آئی نے 2000 روپے کے 98.18 فیصد نوٹ جمع ہونے کی دی جانکاری، بچے نوٹوں کو بدلنے کا راستہ اب بھی موجود

آر بی آئی نے اپنے تازہ اپڈیٹ میں کہا ہے کہ 19 مئی 2023 کو کاروبار بند ہونے کے دوران 2000 روپے کے 3.56 لاکھ کروڑ روپے کے نوٹ موجود تھے۔ 28 فروری کو نوٹوں کی یہ تعداد گھٹ کر 6471 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

دو ہزار کے نوٹوں کی فائل تصویر دو ہزار کے نوٹوں کی فائل تصویر 
دو ہزار کے نوٹوں کی فائل تصویر
user

2000 روپے کے 98.18 فیصد نوٹ اب تک مارکیٹ سے بینکنگ نظام میں واپس آ گئے ہیں۔ اب صرف 6471 کروڑ روپے قدر کے نوٹ ہی عوام کے پاس بچے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی۔ 19 مئی 2023 کو آر بی آئی نے 2000 روپے کے بینک نوٹوں کو مارکیٹ سے واپس لینے کا اعلان کیا تھا، اس وقت سے یہ نوٹ لگاتار بینک میں جمع ہو رہے ہیں اور اب ان نوٹوں کا چھوٹا حصہ ہی بینک سسٹم میں واپس آنا مزید رہ گیا ہے۔

آر بی آئی نے اپنے تازہ اپڈیٹ میں کہا ہے کہ 19 مئی 2023 کو کاروبار بند ہونے کے دوران 2000 روپے کے 3.56 لاکھ کروڑ روپے کے نوٹ موجود تھے۔ 28 فروری 2025 کو کاروبار بند ہونے کے دوران بازار میں موجود 2000 کے نوٹوں کی تعداد گھٹ کر 6471 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ آر بی آئی نے کہا کہ ’’19 مئی 2023 تک چلن میں رہے 2000 روپے کے نوٹوں کے 98.18 فیصد نوٹ بینکنگ سسٹم میں واپس آ چکے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ 2000 روپے کے بینک نوٹ جمع کرنے اور بدلنے کی سہولت 7 اکتوبر 2023 تک سبھی بینک برانچ پر دستیاب تھی۔ فی الحال یہ سہولت آر بی آئی کے 19 دفاتر میں دستیاب ہے۔ 9 اکتوبر 2023 سے آر بی آئی کے دفاتر بھی عوام اور اداروں سے ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرنے کے لیے 2000 روپے کے بینک نوٹ قبول کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ ملک کے کسی بھی ڈاک گھر سے 2000 روپے کے نوٹ کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے لیے آر بی آئی کے کسی بھی دفتر میں بھیج سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے صاف لفظوں میں یہ کہا ہے کہ 2000 روپے کے بینک نوٹ جائز کرنسی بنے رہیں گے۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *