’کیرالہ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں‘، کانگریس کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کھڑگے-راہل سمیت سرکردہ لیڈران کی شرکت

کیرالہ کانگریس کے لیڈران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا کہ اس ریاست سے ان کا اور کانگریس کا جذباتی رشتہ ہے، کسی کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے کیرالہ کی عوام کو تکلیف ہو۔

تصویر @INCIndia

تصویر @INCIndia

user

آئندہ سال کیرالہ میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی جس میں کانگریس کے سرکردہ لیڈران اور کیرالہ کانگریس کے لیڈران شریک ہوئے۔ یہ میٹنگ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ہوئی اور راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال، ششی تھرور جیسے لیڈران نے شرکت کر اپنی رائے سبھی کے سامنے رکھی۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے چلی اس میٹنگ میں پارٹی کی حکمت عملی اور ڈسپلن کو لے کر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

میڈیا سے مخاطب دیپا داس منشی

میڈیا سے مخاطب دیپا داس منشی

میڈیا سے مخاطب دیپا داس منشی

میٹنگ کے بعد کیرالہ کانگریس انچارج دیپا داس منشی نے میڈیا کے سامنے بیان دیتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا کہ ’’کیرالہ کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی لیڈر میڈیا میں بیان بازی کر پارٹی کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اور رخنہ انداز بنے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘ دیپا داس منشی جب میڈیا کے سامنے یہ بیان دے رہی تھیں تو ان کے ساتھ کے سی وینوگوپال اور ششی تھرور سمیت کیرالہ کانگریس کے اہم لیڈران بھی موجود تھے۔

نامہ نگاروں کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے دیپا داس منشی نے کہا کہ میڈیا میں کیرالہ کانگریس کو لے کر جو منفی تصویر پیش کی جا رہی ہے، وہ پوری طرح غلط ہے۔ پارٹی متحد ہے اور سبھی لیڈران مل کر انتخاب میں مضبوطی کے ساتھ اتریں گے۔ انھوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ اپریل ماہ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کوچی میں کارکنان کی ایک بڑی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کے ساتھ ہی کانگریس اپنی انتخابی مہم کی رسمی شروعات کرے گی۔

’کیرالہ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں‘، کانگریس کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کھڑگے-راہل سمیت سرکردہ لیڈران کی شرکت’کیرالہ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں‘، کانگریس کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کھڑگے-راہل سمیت سرکردہ لیڈران کی شرکت

اس درمیان خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ کیرالہ کانگریس لیڈران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں راہل گاندھی نے اپنی طرف سے کچھ اہم باتیں انتہائی وضاحت کے ساتھ رکھیں۔ انھوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کیرالہ سے ان کا اور کانگریس کا جذباتی رشتہ ہے۔ کسی کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے کیرالہ کی عوامی کو تکلیف ہو۔ کانگریس صدر کھڑگے نے بھی میٹنگ میں اس بات پر زور دیا کہ پارٹی لیڈران و کارکنان ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔ انھوں نے سبھی سے متحد ہو کر آئندہ انتخاب میں اترنے کی اپیل بھی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *