تلنگانہ بودھن حلقہ کے سالورہ گاؤں میں کسانوں نے فصلوں کے لئے پانی کی عدم سربراہی کے خلاف بطور احتجاج آبپاشی کے عہدیداروں کو گرام پنچایت آفس میں مقفل کیا 

تلنگانہ بودھن حلقہ کے سالورہ گاؤں میں کسانوں نے فصلوں کے لئے پانی کی عدم سربراہی کے خلاف بطور احتجاج آبپاشی کے عہدیداروں کو گرام پنچایت آفس میں مقفل کیا 

 

بودھن 28/ فروری(اردو لیکس) تلنگانہ کے بودھن ٹاون کے سالورہ گاؤں کے پیشہ زراعت سے وابستہ کسانوں سے نے آج محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں جو نظام ساگر کنال کا معائنہ کر کے لئے پہونچ تھے کسانوں نے عہدیداروں کو گرم پنچایت آفس میں بند کردیا تفصیلات کے مطابق بودھن حلقہ اسمبلی کے سالورہ منڈل سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے فصلوں کی کاشت کے لئے پانی کی عدم سربراہی کے خلاف بطور احتجاج کرتے ہوئے عہدیداروں پکڑکر سالورہ کیمپ کے گرام پنچایت آفس میں بند کر دیا

 

کسانوں نے عہدیداروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نظام ساگر D 43 نہر سے فصلوں کی کاشت کو پانی عدم سربراہی کی وجہ سے فصلیں خشک ہوتی جارہی ہیں اس سے قبل بھی رکن اسمبلی بودھن اور اعلی عہدیداروں کو شکایت کی گی لیکن کوئی اس جانب توجہ مرکوز نہیں کی گئی اس لئے بطور احتجاج یہ اقدام آٹھانا پڑا

 

جیسے ہی محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو گرم پنچایت آفس میں بند کرنے کی اطلاع ملی پولیس نے سالورہ کیمپ میں عہدیداروں اور کسانوں سے بات چیت کی کسانوں نے پولیس عہدیداروں کو بتایا کہ ہماری فصلیں آنکھوں کے سامنے محنت سے کمائی کی گئ فصلیں خشک ہورہی ہیں جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ہے

 

پولیس کی مداخلت پر کسانوں نے ضلع آبپاشی کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت کے بعد ہی مقفل بند عہدیداروں کو چھوڑ دیا گیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *