مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردن کے شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کے بعد ملک کے دارالحکومت عمان میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کے امریکی صدر کے منصوبے کی بھرپور مخالفت کا اظہار کیا۔
یہ مظاہرہ اردن کی قومی اور اسلامی فورسز کی درخواست پر کیا گیا جس کے شرکاء نے غزہ اور مغربی کنارے میں صیہونی رژیم کی مجرمانہ پالیسیوں اور امریکی حمایت کی بھرپور مذمت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج ذیل نعرے درج تھے: نہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، اور نہ ہی ان کے لیے متبادل وطن قبول ہے۔
مظاہرے کے شرکاء نے فضا میں فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے صیہونی رژیم اور امریکہ سے نفرت کا اظہار کیا۔