
حیدرآباد(راست)میزان انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکس کے زیراہتمام نوودیا کالونی میں کیمونٹی ہیلتھ کیمپ کاانعقادعمل میں لایاگیا۔ ماہر ڈاکٹر زیب النساء بیگم کی نگرانی میں میزان انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین طب اور40 میڈیکل طلبہ نے اس کیمپ میں حصہ لیا۔ اس کیمپ سے 400 سے زائدافراد نے استفادہ کیا۔
میڈیکل ٹرینیزنے طبی ماہر زیب النساء بیگم کی نگرانی میں کونسلنگ سیشنز اور ہیلتھ چیک اپ ہوا۔اس موقع پر مریضوں کا مفت ہیلتھ چیک اپ کیاگیا جس میں بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ، ای سی جی اور دوسرے ٹسٹ شامل تھے اور مریضوں میں مفت ادویات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ضرورت مندمریضوں کو بی کمپلیکس، آئرن، کیلشیم، وٹامنس اور دیگر ادویات بھی مفت فراہم کئے گئے۔اس موقع پرعلاقہ کے جن مریضوں کوکیمپ تک پہنچنے میں دشواری ہوئی ان کے مکان پہنچ کر معائنہ کیاگیا۔ میزان ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی مختار احمد نے کمیونٹی ہیلت کیمپ کو کامیاب بنانے پر میڈیکل تربیت حاصل کرنے والے طلبہ اور طبی ماہرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی ہیلتھ کیمپ میزان انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکس کے کمیونٹی کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری جانب سے عوام کو صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی رہے گی اور ضرورت مندوں کوطبی خدمات پہنچانے کیلئے ادارہ کی جانب سے اس طرح کے مختلف کیمپس کاانعقاد آگے بھی عمل میں آتے رہے گا۔