
حیدرآباد (منصف نیوزبیورو) مغل پورہ پولیس نے بینک کے اے ٹی ایم کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک سارق کو گرفتار کرلیا۔
پولیس پریس نوٹ کے بموجب مغل پورہ علاقہ میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم میں 14 اور 15 فروری کی درمیان شب کو علی آباد کا 24 سالہ ہنومان کاشی ناتھ عرف کاشی نے رقم سرقہ کرنے کی غرض سے اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش تھی۔
تاہم اے ٹی ایم کو نقصان پہنچا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مغل پورہ پولیس مقام واردات پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
شاہ علی بنڈہ برانچ منیجر نے اس واقعہ کی شکایت مغل پورہ پولیس میں درج کروائی۔ پولیس نے ملزم ہنومان کاشی ناتھ عرف کاشی کو گرفتار کرلیا۔
اس کیس میں ڈٹیکٹیو انسپکٹر کے یادیا کانسٹیبلس ٹی پوان راج، ایس ایس سائی کرن، محمد عزیز احمد ہوم گارڈ عمران نے اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے تحقیقات کے دوران 40 تا50 سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی تھی۔