بیٹی کی شادی کے موقع پر فنکشن ہال میں باپ کی موت۔ تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں افسوسناک واقعہ

کاماریڈی ضلع میں المناک واقعہ

 

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے باپ کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی جشن کا ماحول ماتم کدہ میں تبدیل ہوگئی۔ یہ واقعہ کاماریڈی ضلع کے بھکنور منڈل کے رامیشوراپلی موضع میں پیش آیا۔

 

مقامی لوگوں اور رشتہ داروں کے مطابق رامیشوراپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والا 56 سالہ بال چندرم پیشہ کے لحاظ سے کاماریڈی میں مقیم تھا۔ اسے بیوی راجمنی اور دو بیٹیاں بتائی گئی ہیں۔ حال ہی میں اس نے اپنی بڑی بیٹی کنکامہالکشمی کی شادی بنگلورو کے راگھویندر سے طے کی تھی۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز جنگم پلی کے قریب فنکشن ہال میں شادی کی تقریب دھوم دھام سے تقریب منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شریک تھے۔

 

شادی کی رسومات کے دوران جب باپ نے بیٹی کا کنیا دان کیا تو اچانک وہ شدید طبیعت خراب ہونے کے بعد شادی کے منڈپ میں ہی گر پڑد۔ رشتہ دار فوری طور پر اسے قریبی خانگی ہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک سے اس کی موت ہوچکی ہے۔

 

ابھی تک جو فنکشن ہال خوشیوں سے گونج رہا تھا وہ اچانک غم و ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا اور تقریب سوگ میں ڈوب گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *