یارا انٹر نیشنل اسکول ریاض میں شاندار پیمانے پر کنڈرگارٹن گریجویشن تقریب کا اہتمام

ریاض ۔ نمائندہ اردو لیکس

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض نے دو روزہ سالانہ کنڈرگارٹن گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کو متحرک Themesاور دلکش Performance کے ذریعے پیش کیا گیا۔ جس نے طلباء، والدین اور عملے کے لیے ایک یادگار موقع بنا دیا۔اس سال کی تقریب ایک کی خصوصی پیش کش “پریوں کی کہانیاں”اور Party Under the Sea ۔ اسکول آڈیٹوریم کو اعلیٰ پیمانے پر سجایا گیا جس کے پنڈال کو ایک جادوئی wonderland میں تبدیل کیاگیا۔ جس مین “تارے زمین پر” جگمگارہے تھے۔

 

تقریب کے آغاز میں اسکول کی پرنسپل و بانی مدرسہ محترمہ عاصمہ سلیم نے تمام حاضرین کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا۔ انھون نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے مستقبل میں اسکول کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کریں گے۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں، العالیہ انٹرنیشنل انڈین اسکول کی پرنسپل Mrs. Kavitha Latha Kadhiresan,، اور انٹرنیشنل انڈین پبلک اسکول کے پرنسپل جناب محمد عرفان حبیب شیخ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنی نیک خواہشات سے نوازہ۔ واضح رہے کہ اسکول کے سرپرست اعلی حبیب الرحمن کو یارا انٹرنیشنل اسکول کے Nabet Accreditation کے لیے مہمان خصوصی نے مبارکباد پیش کی۔

 

ننھے طلبہ کی جانب سے پیش کردہ پروگرام نے سامعین کا دل موہ لیا، انکی اسٹیج کی کارکردگی نے سامعین کو مسحور کر لیا۔تقریب کا سب سے زیادہ دلکش حصہ، گریجویشن کی تقریب میں، نرسری اور یو کے جی کے گریجویٹس کو اپنے convocation کے لیے اسٹیج پر چلتے ہوئے دیکھایا گیا۔ ان کے مسکراتے چہروں نے پرجوش ستائش وصول کیں۔ معززین بشمول سرپرست اعلی، پرنسپل، وائس پرنسپل اور مڈل لیڈرز نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔پروگرام کی

 

خوبصورتی سے میزبانی محترمہ نازیہ حسن نے کی، جن کی معاونت محترمہ فائزہ این وی نے کی۔ کنڈرگارٹن سپروائزر محترمہ رخسانہ کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *