400 اقسام کے آم سال کے 365 دن دستیاب

400 اقسام کے آم سال کے 365 دن دستیاب

 

سلمانی بر ادرس کا کارنامہ، آم کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے اسپیکر اسمبلی کا خطاب حیدر آباد ۔ 21 فروری ۔ تلنگانہ آم کی ایکسپورٹس میں بہت جلد ہندوستان کی پہلی ریاست بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر گڈم پر سادا پیکر اسمبلی نے کیا۔ وہ 20 فروری کی شام راجندر گرمی Habson کے زیر اہتمام فروزن آموں کی نمائش کے افتتاح کے بعد مخاطب تھے۔

 

مسٹر پرکاش گوڑ ایم ایل اے راجندر نگر، جناب شجاعت علی آئی آئی ایس ریٹائرڈ ، جناب فضل الرحمن خرم اور پروفیسر محی الدین نے اعزازی مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی۔ جبکہ سلمانی برادرس ، حبیب سلمانی کمال سلمانی نے اس نمائش کا اہتمام کیا تھا۔ اسپیکر اسمبلی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ سلمانی برادری کی کاوشوں سے اب 400 اقسام کے آم سال کے 12 مہینے دستیاب رہیں گے

 

۔ مسٹر پرکاش گوڑ نے سلمانی پر ادریس کی ستائش کی جنہوں نے کو ہیر میں 1300 ایکٹر رقبہ پر محیط امرائی میں 400 اقسام کے آم کی پیداوار کو نہ صرف یقینی بنایا بلکہ انہیں فروزن کرتے ہوئے سال کے 12 مہینے دستیاب رکھنے کی کامیاب کوشش کی۔

 

جناب کمال سلمانی نے بتایا کہ برسوں کی ریسرچ کے بعد حبیب سلمانی نے ایسے 400 آموں کی اقسام کی کھوج کی جو آہستہ آہستہ نا پید ہوتے جارہے تھے۔ اپنے باغ کی امرائی میں انہوں نے فرٹیلائزرس کے استعمال کے بغیر آموں کی کاشت کی جس سے یہ آم صحت کیلئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔ آصف جاہی سلاطین، امراء اور جاگیرداروں کے پسندید و آموں کے اقسام کی پیداوار آسان نہیں ہے مگر ایک جستجو اور جنون نے نا ممک کو ممکن بنا دیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ آم محمد ما مارچ میں بازار میں آتے ہیں اور مئی تک انہیں نوش کیا جا سکتا ہے۔ اس میں کیڑے آنے کے بعد کھایا نہیں جا سکتا ۔ سلمانی بر ادرس نے انہیں فروزن کر کے یعنی فریزر میں محفوظ کر کے سال کے 365 دن استعمال کے قابل بنا دیا۔ انہوں نے آم ایکسپورٹ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ جناب حبیب سلمانی نے آم کی پیداوار ان کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

 

جناب شجاعت علی نے بھی خطاب کیا۔ شہر کی معزز شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *