![رباط میں قیام کیلئے 710 عازمین حج کا انتخاب](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/02/Hajj-pilgrims.jpg)
حیدرآباد: ایچ ای ایچ نظام اوقاف کمیٹی اور جناب حسین محمدمُدار الشریف، ناظر رباط کے زیر اہتمام مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی زیر صدارت حج 2025کے منتخب عازمین حج کا رباط زمرہ کے لئے جمعرات کو چو محلہ پیالس، خلوت میں قرعہ اندازی کی خصوصی تقریب عمل میں لائی گئی۔
مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کمپیوٹر سافٹ ویر کا بٹن دبا کر 710 خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان کیا۔مولانا خسرو پاشاہ نے سابق نظام حکومت کی ستائش کی کہ جنہوں نے مکہ شریف میں ریاست کے عازمین کے قیام کیلئے رباط کا قیام عمل میں لایا۔ انہوں نے نظام ہفتم نواب میر عثمان علی خاں مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
نظام حکومت قابل مبارکباد ہے کہ انہوں نے ہر سال عازمین حج کیلئے رباط میں قیام کیلئے انتظام کرتے ہیں۔رہتی دنیا تک آصفجاہی خاندان کو اس کا ثواب ملتا رہے گا۔اس تقریب میں سجاد علی ایگزیکٹیو آفیسرحج کمیٹی، زاہد علی خاں ایڈیٹر ”سیاست“، عامر علی خاں (ایم ایل سی)، جناب ایم اے باسط (آئی پی ایس) ریٹائرڈ سابق ڈی جی پی و سینئر رکن اوقاف کمیٹی، جناب محمد مجیب الدین،
جناب محمد لئیق اراکین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی، محمد عبدالفیض خان،جنرل پاؤر آف اٹارنی ایچ ای ایچ نظام و رکن اوقاف کمیٹی، جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر،جناب سید عبداللہ قادری سکریٹری اوقاف کمیٹی اور مہمان خصوصی جناب حسین محمد مُدار الشریف شریک تھے۔ حسین محمد مُدار الشریف نے کہا کہ وہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔