حیدرآباد چلتی کار میں لگی آگ

حیدرآباد: ٹیپو خان پل کے قریب کار میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

 

حیدرآباد۔ شہر کے لنگر حوض پولیس اسٹیشن کے حدود میں جمعرات کی رات ٹیپو خان بریج کے قریب ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر گاڑی سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر مقام واقعہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا، تاہم گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ لگنے کے باعث لنگر حوض سے ٹیپو خان پل تک ٹریفک جام ہوگئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کی۔

 

گاڑی میں سوار شخص نے بتایا کہ وہ سینیک پوری سے پولیس اکیڈمی کی طرف جارہا تھا کہ اچانک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس نے کہا کہ مجھے حادثہ کی وجہ معلوم نہیں لیکن جیسے ہی گاڑی میں آگ لگی میں فوراً باہر نکل آیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *