![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG-20250214-WA0007-780x470.jpg)
حیدرآباد : 13 فروری 2025 (پریس ریلیز) ایم ایس جونیر کالج کے طلباء نے پھر ایک بار قومی سطح کے امتحان جے ای ای میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ایم ایس جونیر کالج کے پانچ طلباء حافط محمد عبدالمحیط سمل، محمد ردان ، محمد زاہی فیضل ، حمزہ وصال اور عدنان فیاض نے جے ای ای مین2025سیشن 1 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 99 پرسنٹائل سے زیادہ اسکور کیا ہے اور12 طلباء نے 95 پرسنٹائیل سے زآئد اور 21 طلباء نے 90 پرسنٹائل سے زیادہ کا اسکور حاصل کیا ۔ حافط محمد عبدالمحیط سمل نے 99.86 پرسنٹائل اسکور کرتے ہوئے سب سے نمایا ں مقام حاصل کیا ہے ۔ حافظ محمد عبدالمحیط نے ایم ایس کریٹیو اسکول میں نرسری کلاس سے اپنا تعلیمی سفرکا آغاز کیا ۔ عبدالمحیط نے ایم ایس کریٹیو اسکول میں پانچوں جماعت تک تعلیم حاصل کی ۔ اس کے بعد انہوں نے ایم ایس حفظ اکیڈیمی سے دو سال کی مدت میں حفظ قرآن کی تکمیل کی۔
پھراس کے بعد ایم ایس سے ہی اپنے عصری تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے دسویں جماعت میں جی پی اے 10/10 حاصل کیا تھا۔ اورپھر ایم ایس جونئیر کالج سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے محمد عبدالمحیط سمل نے جے ای ای مین 2025 میں 99.86 پرسنٹائل اسکور کرتے ہوئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ حافظ محمد عبدالمحیط سمل نے ابتداء ہی سے ہی علماء کیٹیگیری کے تحت اسکالر شپ حاصل کرتے ہوئے ایم ایس میں اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھا ۔ دین کی خدمت سے جڑے افراد کے بچوں کو مین اسٹریم میں لاتے ہوئے انہیں عصری تعلیم سے متعارف کروانے کے مقصد سے رآئج اس اسکالرشپ کے تحت ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی میں فیس پر رعایت دی جاتی ہے ۔
اس پرمسرت موقع پر طلباء اور اساتذہ کو اعزاز سے نوازنے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس پر ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تہنیتی تقریب کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان نے جے ای ای مین2025 میں کامیابی حاصل کرنے والے ایم ایس کے طلباء ان کے والدین اور خاص طور پر ان کے اساتذہ کومبارکباد پیش کی۔ اس موقع پرانہوں نے اساتذہ کی مخلصانہ محنت ، والدین او رسرپرستو ں کے بھرتعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔ محمد لطیف خان نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ کسی بھی مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کرلینا ہی کافی نہیں بلکہ ایک ا چھے انسان بن کر زندگی گزارنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موثر اور تخلیقی سوچ کے ساتھ اخلاقی کردار کو پروان چڑھانے چاہیئے ۔ محمد لطیف خان کہاکہ تعلیمی مرحلے کی تکمیل کے بعد اپنی زندگی کو انسانیت کے لئے نفع بخش بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ
جذبہ صبر کے ساتھ اپنی زندگی میں ڈسپلن اور انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں ۔ ایم ایس اکیڈیمی کے چیرمین جناب محمد لطیف خان نے ایک بامقصد زندگی گزارنے کی طلباء کو تلقین کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیف اکیڈیمک افیسر ڈاکٹر مظہر سلیم کی خدمات کو کافی سراہا۔ پروگرام کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر فیکلٹی جناب محمد غوث الدین نے بھی خطاب کیا ۔جناب غوث الدین نے طلباء سمیت اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کوویڈ جیسے مشکل حالات میں بھی ایم ایس کے14 طلباء کو IIT میں سیٹ حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایم ایس کے 173 طلبہ کو آئی آئی ٹیز ، ین آئی ٹیز اور ممتاز قوفی تعلیمی اداروں میں داخلہ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو جے ای ای ایڈوانسڈ میں اعلٰی اسکور کے ساتھ کامیابی کے مقصد سے دل لگا کر محنت کرنے کی تلقین کی ۔
جے ای ای مین 2025 میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طالب علم حافظ محمد عبدالمحیط سمل کے والدین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔