گریٹر حیدرآباد کی میئر گدوال وجیا لکشمی ایک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ وہ انچارج وزیر حیدرآباد پونم پربھاکر کے ساتھ مل کر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے پیدل دورہ کر رہی تھیں۔
جب وہ پنجہ گٹہ کے ناگر جنا سرکل کے قریب پہنچیں، تو وہاں سڑک کے کنارے نصب ایک اسٹریٹ لائٹ کے پول سے اچانک ٹکرا گئیں۔ اس کے نتیجے میں وہ توازن کھو بیٹھیں اور زمین پر گر پڑیں۔
واقعہ کے فوری بعد ان کے ہمراہ موجود ڈپٹی میئر سری کتا اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار اور سیکورٹی عملہ ان کی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔اور انھیں سارا دے کر زمین سے اٹھا لیا
خوش قسمتی سے انہیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی، لیکن اس اچانک حادثے سے وہ کچھ دیر کے لیے حیران رہ گئیں۔ موقع پر موجود لوگوں نے بھی ان کی خیریت دریافت کی۔