حیدرآباد ۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان جنوری کے وسط میں اپنے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کی کوشش کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھےلیکن وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صحتیابی کے بعد آج وہ پہلی بار ممبئی میں منعقد ہونے والی نیٹ فلیکس کی ایک تقریب میں شریک ہوئے اور عوام کے سامنے آئے۔
اس موقع پر سیف علی خان نے کہا کہ انہیں اس موقع پر یہاں کھڑے ہو کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور یہ لمحہ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔اس کے ساتھ ہی سیف علی خان نے اپنی نئی فلم “جیول تھیف کا بھی ذکر کیا جس میں ان کے ساتھ اداکار جے دیپ اہلاوت مرکزی کردار میں ہیں۔ نیٹ فلیکس نے اس سال کے لیے اس فلم کا اعلان کیا تھا اور اس میں ڈکیتی کے موضوع پر مبنی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔
سیف علی خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس فلم کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ایسی ڈکیتی پر مبنی فلم میں کام کرنا چاہتے تھے۔ سیف نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے ہدایتکار سدھارتھ اور ان کے درمیان اس پراجیکٹ پر بات چیت کافی عرصہ سے چل رہی تھی۔ انہوں نے جے دیپ اہلاوت کو اپنے لیے بہترین ساتھی اداکار قرار دیا اور کہا کہ یہ فلم بہت ہی دلچسپ اور شاندار ہوگی۔
ان کے مطابق یہ فلم ڈکیتی کے موضوع پر بہترین انداز میں بنائی گئی ہے اور اس میں ان کی ٹیم کی محنت اور لگن واضح طور پر نظر آئے گی۔