رام‌ مندر کے 85 سالہ چیف پجاری کو برین اسٹروک، حالت تشویشناک

نئی دہلی ۔ ایودھیا رام مندر کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر داس کی صحت تشویشناک ہے۔ 85 سالہ ستیندر داس کی صحت بگڑنے کے بعد انہیں لکھنو کے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔

 

ستیندرداس شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں اور ان کو برین اسٹروک آنے کی وجہ سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا یہ بات متعلقہ ذرائع نے بتائی۔ فی الحال وہ زیر علاج ہیں تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت نازک ہے۔ 6 دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کے دوران بھی ستیندر داس عارضی رام مندر کے پجاری تھے۔

 

ایودھیا رام مندر کی بنیاد کی تقریب اور پران پتریشٹھا کے وقت انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اس وقت وہ رام مندر کے چیف پجاری کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *