دہلی اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کی کامیابی پر سسودیا پھر ہوں گے نائب وزیر اعلیٰ، کیجریوال کا اعلان

کیجریوال نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت بننے کے بعد منیش سسودیا، جو جنگ پورہ سے امیدوار ہیں، علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ پورہ کے ووٹرز کو یہ فائدہ ہوگا کہ ان کے اسمبلی حلقے کا نمائندہ دہلی حکومت میں اہم عہدے پر ہوگا، جس سے انتظامی معاملات میں آسانی پیدا ہوگی۔

کیجریوال نے کہا کہ کچھ اسمبلی سیٹوں کی تعداد میں کچھ کمی ہو سکتی ہے لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت بننا طے ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے بجائے گندگی اور بدعنوانی کو فروغ دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *