نئی دہلی: سپریم کورٹ کی سہ رکنی بنچ 28 جنوری کو طاہر حسین کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ سابق کونسلر اور فروری 2020 کے دہلی فسادات کے ملزم نے دارالحکومت میں اسمبلی الیکشن کی مہم چلانے عبوری ضمانت کی درخواست داخل کی تھی۔
انہیں 22 جنوری کو عبوری ضمانت نہیں ملی تھی کیونکہ سپریم کورٹ کی 2 رکنی بنچ نے منقسم فیصلہ دیا تھا۔
سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کاز لسٹ کے بموجب طاہر حسین کی درخواست‘ جسٹس وکرم ناتھ‘ جسٹس سنجے کول اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ کے زیرسماعت آئے گی۔
دہلی ہائی کورٹ 14 جنوری کو انہیں کسٹڈی پیرول منظور کی تھی تاکہ وہ مجلس کے ٹکٹ پر حلقہ مصطفی آباد سے نامزدگی داخل کرسکیں۔ اس نے تاہم 14 جنوری تا 9 فروری عبوری ضمانت کی ان کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی تھی کہ ان کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔