مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وایٔس چانسلر کو پدم شری ایوارڈ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وایٔس چانسلر کو پدم شری ایوارڈ کا اعلان

حیدرآباد 25/جنوری (پریس نوٹ)مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن کو حکومت ہند کی جانب سے پدم شری کا اعلی ترین شہری اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر اشتیاق احمد کے بموجب ہر برس کی طرح اس مرتبہ بھی 26/ جنوری کے موقع پر حکومت ہند کی جانب سے جن افراد کو ان کے نمایاں خدمات کے اعتراف میں پدم شری کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے

 

اس میں مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن کا نام بھی شامل ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے پروفیسر سید عین الحسن کی قیادت میں مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی ترقی کے نئے منازل طے کر رہی ہے گزشتہ برس ہی مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جہاں لا کالج کا اغاز کیا گیا وہیں پرانے شہر حیدراباد میں ایوننگ ڈگری کالج کا اغاز کا سہرا بھی پروفیسر سید عین الحسن کے سر جاتا ہے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پروفیسر سید عین الحسن بنیادی طور پر فارسی کے استاد ہیں اور تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تدریسی خدمات انجام دینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں وزارت داخلہ حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ

 

میں اج اس بات کی اطلاع دی گئی ہے ہر سال یہ اعلی ترین شہری اعزاز صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں مارچ اور اپریل کے مہینے میں نیٔی دہلی میں منعقدہ تقریب میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *