نئی دہلی: سابق چیف جسٹس آف انڈیا جے ایس کیہر‘ سوزوکی موٹرس کے سابق صدر آنجہانی اوسامو سوزوکی‘ رام مندر کے آرکیٹکٹ چندر کانت سومپورہ‘ لوک گلوکارآنجہانی شاردا سنہا اور ہاکی کھلاڑی پی آر سری جیش 139 پدما ایوارڈ یافتگان میں شامل ہیں جن کااعلان ہفتہ کے روز 76 ویں یوم جمہوریہ سے قبل کیاگیا۔
حکومت کی جانب سے معلنہ اعلی ترین سیویلین ایوارڈس میں 7 پدمابھوشن‘19 پدمابھوشن اور 113 پدماشری ایوارڈس شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ 23 ایوارڈ یافتگان خواتین ہیں۔ اس فہرست میں غیر ملکیوں کے زمرہ‘ این آر آئی‘پی آئی او‘او سی آئی زمرہ کے 10 افراد اور 13 بعداز مرگ ایوارڈ یافتگان شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ سابق چیف جسٹس آف انڈیا (ریٹائرڈ جسٹس جگدیش سنگھ کیہر‘ ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیاسٹرو انٹرولوجی اینڈ اے آئی جی ہاسپٹل کے صدر نشین ڈی ناگیشور ریڈی‘ گجرات کی کتھک ڈانسر کمودنی رجنی کانت لاٹھیا‘ وائلن نواز لکشمی نارائن سبرامنیم کو پدما بھوشن ایوارڈس سے نوازاگیاہے۔ ٹامل روزنامہ کے پبلیشر دیناملار لکشمی پتی رام سوبایر کو پدما شری ایوارڈس سے نوازا گیاہے۔
انہیں لڑیچر‘تعلیم اور صحافت کے شعبہ میں یہ ایوارڈ دیاگیاہے۔ سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سابق صدر اسامو سوزوکی‘ لوک گلوکار شاردھا سنہا اور ایم ٹی واسودیون نائیر کو بعداز مرگ پدما بھوشن ایوارڈ دیاگیاہے۔ راجستھان کی بیگم بتول کو آرٹ‘ جموں و کے شمیر کے فاروق احمد میر‘ کوویت کی شیخہ شیخہ علی الجابر الصباح‘مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید عین الحسن کے علاوہ اردو داں شین‘ ک نظام کو پدما شری ایوارڈس سے نوازا گیاہے۔
یہ ایوارڈس مختلف شعبوں جیسے آرٹ‘ سوشل ورک‘ پبلک افیرس‘ سائنس اور انجینئرنگ‘ تجارت اور صنعت‘میڈیسن‘ لڑیچر اور تعلیم‘اسپورٹس اور سیول سرویس کے علاوہ دیگر شعبوں میں دیئے جاتے ہیں۔ غیر معمولی اور نمایاں خدمات پر پدما وبھوشن‘اعلی ترین سطح کی نمایاں خدمات پر پدما بھوشن اور کسی بھی شعبہ میں نمایاں خدمات پر پدما شری ایوارڈ دیاجاتاہے۔
بہار کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر سوشیل مودی‘ ماہر معاشیات وویک دیورائے‘ غزل سنگر پنکج ادھاس کو بعدازمرگ پدما بھوشن دیاگیا ہے۔ تلگو سوپر اسٹار این بالاکرشنا عرف بالیا‘ فلم ساز شیکھر کپور اور ہاکی کے سابق گول کیپر پی آر سریجیش کو پدمابھوشن دیاگیاہے۔