کھمم میں ضلع پریشد کی سی ای او دکھشت رائینا کے ہاتھوں ملازمین کے لئے شیٹل ٹورنامنٹ کا آغاز

کھمم میں ضلع پریشد کے سی ای او محترمہ دکھشت رائینا کے ہاتھوں ملازمین کے لیے شیٹل ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا گیا۔

 

اس موقع پر محترمہ دکھشت رائینا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو اپنے دفتری کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے، کیونکہ کھیل کود نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے سے جسمانی تھکن اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، لیکن اگر ملازمین روزانہ کسی نہ کسی کھیل میں حصہ لیں تو ان کی صحت بہتر رہ سکتی ہے اور وہ زیادہ توانائی کے ساتھ اپنے کام کو انجام دے سکتے ہیں۔ کھیل جسم کے مختلف اعضاء کی ورزش کا بہترین ذریعہ ہے اور اس سے کام کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔

 

اس ٹورنامنٹ میں ضلع پریشد کے مختلف ملازمین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، مختلف یونینوں کے ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے،

 

جنہوں نے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے تاکہ ملازمین کی صحت بہتر رہے اور ان میں باہمی تعاون اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا ہو۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *