گورکھپور (یوپی) : اپنے شرابی شوہروں سے بیزار دو خواتین یہاں اپنے مکان چھوڑ دیں اور آپس میں شادی کرلیں۔ دیوریا مقام پر واقع شیو مندر مندر جو چھوٹی کاشی بھی کہلاتا ہے میں کل شام کویتا اور گنجا عرف ببلو نے شادی کا بندھن باندھا۔
انھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پہلے وہ انسٹا گرام پر ایک دوسرے سے تعلق پیدا کیں اور ان کے ایک جیسے ماحول کے سبب وہ قریب ہوتی گئیں۔
دونوں کو شرابی شوہروں کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مندر میں گنجا نے دلہے کا رول ادا کرتے ہوئے کویتا کی پیشانی پر سندور لگائی اور پھولوں کے ہار کا تبادلہ کرتے ہوئے دونوں نے سات پھیرے مکمل کیے۔
دونوں نے منصوبہ بنایا ہے کہ ایک کمرہ کرایہ پر لے کر شادی شدہ جوڑے کی طرح زندگی گزاریں۔ مذکورہ مندر کے پجاری اوما شنکر پانڈے نے بتایا کہ ان خواتین نے پھولوں کے ہار اور سندور خریدے اور رسومات ادا کرکے خاموشی سے روانہ ہوگئیں۔