پریاگ راج: مسجد پر لاوڈ اسپیکر نصب کرنے ریاستی حکام کو منظوری دینے ہدایت جاری کرنے کی ایک درخواست الٰہ آباد ہائی کورٹ نے آج مسترد کردی۔
عدالت نے کہا کہ مذہبی مقامات عبادت کے لیے ہیں، لہٰذا اسپیکر استعمال کرنے کا حق نہیں۔ پیلی بھیت کے رہائشی مختار احمد کی پیش کردہ درخواست مسترد کرتے ہوئے جسٹس اشونی کمار مشرا اور جسٹس دونا ڈی رمیش پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مذکورہ خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لاوڈ اسپیکر کا استعمال بطورِ حق دعویٰ نہیں کیا جاسکتا۔
خصوصیت کے ساتھ جب اس سے علاقہ کے رہائشیوں کے لیے یہ تکلیف دہ ہوتی ہو۔
ابتداء میں وکیل سرکار نے رٹ درخواست کے جواز پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نہ تو متولی ہے اور نہ مسجد اس کی ملکیتی ہے۔ عدالت نے بھی کہا کہ رٹ درخواست داخل کرنے درخواست گزار کے لیے کوئی جواز نہیں ہے۔