جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 4 خاتون اسرائیلی فوجی کو کیا رہا، رہائی کے وقت فوجی لباس میں تھیں ملبوس

رہائی کے بعد خاتون فوجیوں کے چہروں پر راحت بھری مسکان نظر آ رہی تھی۔ حماس کے مطابق ان خاتون فوجیوں کے نام کرینہ ایریو، ڈینیئل گلبوا، ناما لیوی اور لیری الباغ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

گزشتہ ایک سال سے زائد وقت سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ اب ختم ہو چکا ہے۔ جنگ بندی کے درمیان طرفین کی جانب سے کیے گئے معاہدہ پر آہستہ آہستہ عمل پیرا ہونے کی کوشش جاری ہے۔ جنگ بندی کے معاہدہ کے تحت حماس نے ہفتہ (25 جنوری) کو 4 اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کر دیا ہے۔ حماس نے ان چاروں فوجیوں کو 7 اکتوبر 2023 کو اغوا کیا تھا۔ ان چاروں اسرائیلی فوجیوں کے بدلے اسرائیل اپنی جیلوں میں قید فسلطینیوں کے ایک گروپ کو رہا کرے گا لیکن حتمی اعداد و شمار ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔ حالانکہ ذرائع سے ملی اطلاعت کے مطابق تقریباً 200 فلسطینیوں کو اسرائیلی قید سے آزادی ملے گی۔

حماس کے قید سے رہا ہونے والی چاروں خاتون اسرائیلی قیدیوں کو فوجی وردی میں لایا گیا اور ایک اسٹیج پر کھڑا کر دیا گیا۔ جہاں سے ان کو ریڈ کراس کے کارکنان کو سونپ دیا گیا۔ رہائی کے بعد ان کے چہروں پر راحت بھری مسکان نظر آ رہی تھی۔ حماس کے مطابق ان خاتون فوجیوں کے نام کرینہ ایریو، ڈینیئل گلبوا، ناما لیوی اور لیری الباغ ہیں۔ فی الحال یہ سب غزہ سے نکل چکی ہیں۔ واضح ہو کہ ان چاروں خاتون فوجی کی رہائی کا اعلان حماس نے ایک روز قبل جمعہ (24 جنوری) کو ہی کر دیا تھا۔

جنگ بندی کے معاہدہ کے تحت طرفین کی جانب سے قیدیوں اور یرغمالیوں کا یہ دوسرا تبادلہ ہے۔ معاہدہ کے بعد کئی بے گھر غزہ کے رہائشی اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ حالانکہ اے ایف سی سے بات کرتے ہوئے غزہ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ہم واپس لوٹنے کے بارے میں سوچیں بھی تو ہمارا گھر پوری طرح سے تباہ ہو چکا ہے۔ ہمارے پاس خیمہ لگانے کے لیے بھی جگہ نہیں ہے وہاں پر صرف اور صرف ملبہ ہے۔ واضح ہو کہ ایک سال سے زائد وقت سے جاری اس جنگ کو روکنے میں 3 ممالک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان ممالک میں قطر، مصر اور امریکہ شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور فسلطین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ کے تحت پہلے مرحلہ میں ایک طرف جہاں حماس اسرائیل کے 33 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ وہیں دوسری جانب اسرائیل اپنی جیلوں میں بند 1900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *