نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت حج 2025 کے لیے فہرست منتظرین سے منتخب عازمین کو حج اخراجات کی رقم جمع کرانے کے لیے 31 جنوری تک سہولت دے دی گئی ہے۔
واضح رہے حج خرچ کی پہلی اور دوسری قسط کُل رقم 272,300 روپے ہے -حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری سرکولر / پریس ریلیز کے مطابق اس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ عازمین اس اعلان پر سختی سے عمل کریں۔ اس کے بعد کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
عازمین کو رقم جمع کرانے کے لیے ای-پیمنٹ کی سہولت بھی دی گئی ہے – یہ سہولت ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا حج سیودھا ایپ پر کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ/نیٹ بینکنگ/یو پی آئی کے ذریعے ہے۔ اس کے علاوہ عازمین اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں اپنے کور نمبر کے مطابق مخصوص پے ان سلپ پر بینک ریفرنس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔
عازمین رقم ادائیگی کے بعد اپنے لازمی دستاویزات یعنی اپنے انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) کی خود تصدیق شدہ کاپی، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی۔ اپنی متعلقہ ریاست/یونین ٹیریٹری حج کمیٹی میں 03.02.2025 تک جمع کرا دئیں۔
حج اخراجات کی باقی رقم ہوائی جہاز کا کرایہ اور سعودی عرب میں اخراجات طے ہونے کے بعد دی جائے گی۔ حج 2025 کے اخراجات کی تفصیلات متعلقہ روانگی کے مقامات کے مطابق ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in پر بھی دستیاب ہوں گی۔مزید تفصیلات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔