مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع نے ملک کے مغرب میں سکیورٹی فورسز کیی کاروائی کے دوران داعش کے متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے حملے میں داعش کے چار عناصر مارے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے داعشی کے دہشت گردوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چاروں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔