سعودی عرب میں انفلو ئنزا وائرس، رواں سیزن میں 31 اموات، 84 مریض زیر علاج

ریاض ۔ کے این واصف 

مملکت میں موسمی مرض انفلوءنزا سے بچنے عوام کو وزارت صحت کا انتباہ۔ فوری ویکسینیش لگوانے کا مشورہ۔  سعودی وزاتِ صحت کا کہنا ہے رواں سیزن میں انفلوئنزا وائرس سے 31 مریض ہلاک ہوئے جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں 84 مریضوں کا علاج جاری ہے۔وائرس سے بچاو کے لیے ویکسینیشن سے اموات کی شرح میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں 30 لاکھ سے زائد معمر افراد، حاملہ خواتین اوردیگر مہلک امراض میں مبتلا افراد کو احتیاطی تدابیر کے تحت ویکسین لگائی گئی۔اس مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے اوراس موسمی بیماری کے خطرناک اثرات سے محفوظ رہے۔

 

وزارت نے خبردار کیا کہ انفلوئنزا کا سیزن ختم نہیں ہوا اس لیے احتیاطی تدابیر کے تحت جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں چاہئے کہ وہ سرکاری سینٹرز سے ویکسینیشن کرا لیں تاکہ وائرس کے حملے سے محفوظ رہ سکیں۔ موسم سرما میں انفلوئنزا وائرس کا دورانیہ مارچ تک رہتا ہے۔

 

علاوہ ازیں وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا باہر سے آنے کے فوری بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔براہ راست آنکھ اور منہ کو نہ چھوئیں، کھانسی یا چھینک آنے کے صورت میں ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *