مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عمان کی ثالثی کے نتیجے میں یمن نے صہیونی کشتی “گلیکسی لیڈر” کے عملے کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق انصار اللہ کے رہنما کے حکم پر گلیکسی لیڈر کے عملے کو عمانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے اور یہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک کے اندر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جہاز کے عملے کی رہائی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کے عین مطابق ہے۔
واضح رہے کہ یمنی فوج نے غزہ کی حمایت میں کاروائی کرتے ہوئے بحری جہازوں کو صیہونی حکومت کی بندرگاہوں کی طرف جانے سے روکنے کے اقدامات کے طور پر صہیونی کشتی “گلیکسی لیڈر” پر قبضہ کیا تھا۔