خوفناک ویڈیو: جلگاؤں میں 10 مسافرین ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

جلگاؤں: شمالی مہاراشٹرا کے ضلع جلگاؤں میں چہارشنبہ کی شام کم ازکم 10 مسافرین جو ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ سن کر پٹریوں پر اترگئے تھے‘ دوسری ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

مہاراشٹرا کے وزیر گریش مہاجن نے ایک نیوز چیانل کو بتایا کہ 10 تا 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کی دی گئی جانکاری کے حوالہ سے یہ بات کہی۔پشپک ایکسپریس لکھنو۔ ممبئی چین کھینچنے کی وجہ سے رکی ہوئی تھی۔ شام 5 بجے کے آس پاس ٹرین میں آگ کی افواہ پھیل گئی تھی۔ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

پشپک ایکسپریس کے بعض مسافرین ٹرین کے بازو کی پٹریوں پر اترگئے اور بنگلورو سے دہلی جانے والی کرناٹک ایکسپریس کی زد میں آگئے۔ سنٹرل ریلوے کے ترجمان ِ اعلیٰ سوپنل نیلا نے یہ بات بتائی۔ حادثہ ممبئی سے 400 کیلو میٹر دور پیش آیا۔

ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہمیں ابتدائی جانکاری ملی ہے کہ پشپک ایکسپریس کے ڈبوں کے اندر چنگاریاں نکلی تھیں۔ یہ چنگاریاں ہاٹ ایکسل یا بریک بائنڈنگ (جامنگ) کی وجہ سے نکلی ہوں گی۔ بعض مسافرین گھبراگئے۔ انہوں نے چین کھینچی اور بعض گاڑی سے نیچے اترگئے۔

اُس وقت بازو کی پٹری پر کرناٹک ایکسپریس آرہی تھی۔ سینئر عہدیدار مقام حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ مہاراشٹرا کے وزیر گلاب راؤ پاٹل نے جو جلگاؤں کے انچارج وزیر ہیں‘ یہ بات بتائی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *