سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ

سنبھل (یوپی):  سنبھل فسادات کی تحقیقات کرنے والا سہ رکنی عدلیہ کمیشن 21 جنوری کو شہر کا دورہ کرے گا۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ حکومت ِ اترپردیش نے 24 نومبر کے فسادات کی تحقیقات کے لئے 11 دسمبر کو عدالتی کمیشن قائم کیا تھا۔

شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران 24 نومبر کو مسجد کے قریب تشدد برپا ہوا تھا۔ احتجاجیوں اور پولیس والوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔ 4 جانیں گئی تھیں اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔

کمیشن نے قبل ازیں یکم دسمبر کو ضلع مجسٹریٹ راجندر پینسیا اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کرشنا کمار کے ساتھ فساد زدہ علاقوں بشمول شاہی جامع مسجد کا دورہ کیا تھا۔ 21 جنوری کو کمیشن‘ سنبھل کے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤز میں ان لوگوں کا بیان لے گا جو فساد سے متعلق بیان دینا چاہتے ہوں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *