سمگرا شکشا ابھیان کے ہڑتالی ملازمین سے رکن کونسل کویتا کا اظہار یگانگت

ریاست بھر میں 19,600 “سمگرا شکشا ابھیان” کے ملازمین پچھلے 26 دنوں سے ہڑتال کر رہے ہیں، لیکن حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے بی آر ایس رکن کونسل  کویتا  نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اپنے خاندانوں کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، لیکن چیف منسٹر اور وزراء نے ان سے بات تک نہیں کی۔

 

ایم ایل سی کویتا نے یاد دلایا کہ چیف منسٹر ریوَنت ریڈی نے انتخابات سے قبل وعدہ کیا تھا کہ سمگرا شکشا ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ لیکن اب وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ معاملہ مرکزی حکومت سے متعلق ہے۔ اور اب  احتجاج جاری رکھنے پر مسئلہ سنگین ہوجانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو افسوسناک ہے۔

 

کویتا نے چیف منسٹر ریوَنت کی اس رویے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بی آر ایس پارٹی ان ملازمین کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور ان کے مطالبات کے حق میں کھڑی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *