مہر نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پولیس افسران کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ آپ ملک کی شہری حفاظت کے قلعے اور قوم کی عزت و سربلندی کا باعث ہیں۔
انہوں نے پولیس کی خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کا امن و امان عوام آپ کے مرہون منت ہے اور آپ کی مؤثر موجودگی کے بغیر زندگی کا تحفظ ممکن نہیں ہے۔
ایرانی صدر نے اس تقریب میں دکھائے گئے مختلف فنی حربوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، یہ شو ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے قرآنی عدل و انصاف کی بہترین تصویر کشی ہے اور میرے لیے یہ بہت ہی دلچسپ تھا۔