سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!

لکشمن گنج محلہ میں گزشتہ 12 دنوں سے رانی کی باؤڑی کی کھدائی چل رہی ہے، بدھ کے روز کھدائی کا 13واں دن تھا، بدھ کو تقریباً 25 فیٹ تک باؤڑی کی کھدائی ہونے کے بعد دوسری منزل کا دروازہ دکھائی دینے لگا۔

<div class="paragraphs"><p>سنبھل میں باؤڑی کی کھدائی جاری، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>سنبھل میں باؤڑی کی کھدائی جاری، ویڈیو گریب</p></div>

سنبھل میں باؤڑی کی کھدائی جاری، ویڈیو گریب

user

اتر پردیش کے سنبھل میں تاریخی ’رانی کی باؤڑی‘ کی کھدائی بدھ کے روز اس وقت روک دی گئی جب اندر سے دھوئیں کی طرح کچھ نکلتا ہوا محسوس ہوا۔ آج اس باؤڑی میں کھدائی کا تیرہواں دن تھا اور دوسری منزل کا دروازہ بھی دکھائی دینے لگا تھا۔ کھدائی جاری تھی، لیکن اے ایس آئی کی سروے ٹیم کو کچھ خطرناک اشارہ ملا، جس کے بعد مزدوروں کو باؤڑی کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ اے ایس آئی ٹیم نے خطرہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور کوئی دردناک واقعہ نہ ہو، اس لیے مزدوروں سے کام فی الحال روکنے کو کہہ دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنبھل ضلع کے چندوسی واقع لکشمن گنج محلہ میں کئی دنوں سے باؤڑی کی کھدائی چل رہی ہے۔ بدھ کے روز جب تیرہویں دن کی کھدائی چل رہی تھی تو اے ایس آئی کی ٹیم نے یہاں پر اپنا سروے جاری رکھا۔ تقریباً 25 فیٹ تک باؤڑی کی کھدائی ہونے کے بعد اس میں دوسری منزل کا دروازہ دکھائی دینے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ اے ایس آئی کی ٹیم نے بدھ کو جب باؤڑی کی دوسری منزل کے اندر جا کر سروے کیا تو یہ جانکاری سامنے آئی کہ دیواریں کمزور ہیں اور نیچے آکسیجن کی کمی جیسے اشارے بھی ملے۔ اس کے بعد اے ایس آئی محکمہ کی ٹیم نے مزدوروں کو دوسری منزل کے اندر جانے سے روک دیا۔ ساتھ ہی باؤڑی میں کھدائی کا کام بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

اس معاملے میں ٹھیکیدار منّا سنگھ کا کہنا ہے کہ دوسری منزل کے نیچے دھواں نکلنے کی جانکاری ملی، جس کے بعد کھدائی کے کام کو روکنا پڑا۔ دوسری منزل کی کھدائی کے دوران باؤڑی سے گیس نکلنے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ منّا سنگھ کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی کی ٹیم نے خطرہ کا اندیشہ دیکھ کر کام روکنے کی ہدایت دی ہے۔ اگر اے ایس آئی ٹیم کی طرف سے دوبارہ کھدائی کی ہدایت ملتی ہے تو کام کو از سر نو احتیاط کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *