ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا

کولکتہ (پی ٹی آئی) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے چہارشنبہ کے دن اپنا 28 واں یوم ِ تاسیس منایا۔

پارٹی سربراہ اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے زور دے کر کہا کہ زائداز 20 برس کے احتجاج‘ کامیابیوں اور چیلنجس کے بعد پارٹی اپنے اس اصول پر قائم ہے کہ سیاست‘ اقتدار کے لئے نہیں ہے بلکہ عوام کی خدمت کے لئے ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ریاستی عوام کے حقوق کے لئے ان کی پارٹی کی جدوجہد جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

اپنے پیام میں انہوں نے نئے سال کی مبارکباد دی اور کہا کہ آج نئے سال کی شروعات ہے اور ٹی ایم سی کا 28 واں یوم ِ تاسیس بھی۔ ٹی ایم سی سربراہ نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کی پابند ہے۔ انہوں نے ایک گیت بھی پوسٹ کیا جو اُن ہی کا تحریر کردہ ہے۔

اسے انہوں نے ہی کمپوز کیا۔ ممتاز فنکار اندرانیل سین نے اسے گایا ہے۔ دوپہر میں ممتا بنرجی نے ایکس پر لکھا ”روشنی چاند سے ہوتی ہے ستاروں سے نہیں‘ محبت ترنمول کانگریس سے ہوتی ہے اور کسی نے نہیں“۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بھی سوشل میڈیا پر پارٹی ورکرس سے اظہارِ تشکر کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *