امریکہ۔ گاڑی ہجوم میں گھس پڑی اور ڈرائیور نے کردی فائرنگ، 10 ہلاک 30 زخمی

نئی دہلی: نئے سال کے موقع پر امریکہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہجوم میں گاڑی گھس پڑنے اور فائرنگ کے نتیجہ میں دس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 30 افراد شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔

 

یہ واقعہ نیو اورلینز کے مرکزی علاقے فرینچ کوارٹر میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی ہجوم میں گھس پڑی جس کے بعد ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا اور اس نے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ یہ واقعہ نیو اورلینز میں

 

نئے سال کی تقریبات کے اختتام اور کالج فٹ بال کے بڑے ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے پیش آیا ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *