ریاض ۔ کے این واصف
وزارت خارجہ ہند کے X اکاؤنٹ پر سن 2025 کے “پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ” (PBSA) پانے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین عزاز دنیا بھر میں غیر مقیم ہندوستانیون کو ان کی غیر معمولی خدمات کے عوض “پرواسی بھارتیہ دیوس” (PBD)کے موقع پر دیا جاتا ہے۔ حسب روایت 18واں جشن امسال 10-8 جنوری بھونیشور مین منایا جائے گا۔
دنیا بھر سے اس سال کے 27 ایوارڈ پانے والوں میں سعودی عرب سے ڈاکٹر سید انور خورشید کے علاوہ پروفیسر اجئے رانے اور ڈاکٹر ماریا لینا جون فرنانڈیس (آسٹریلیا) ڈاکٹر فلومینا حارس (بارباڈوس) سوامی سنیوکتانند (فیجی) سرسوتی ودیا (گویانا) ڈاکٹر لیکھ راج (جاپان) ڈاکٹر پریم کمار ( کارگیا رپبلک) سوکتھوا چودھری (لواس) کرشنا سوجانی( مالوی) ڈاکٹر وی کے سبرامنیم (ملیشیا) ڈاکٹر سریتا (موریشس) ابھیئے کمار (مالدوا) ڈاکٹر رام نواس (میانمار) جگناتھ شیکھر آستانہ (رومانیا) ہندوستانی سماج (روس) مسز سدھارانی گپتا (روس) اتم اروند تیمورکر (سنگاپور) رابورٹ مسیح نہار (اسپین) ڈاکٹر کوشک لکشمی داس رامیا (تنزانیہ) ایچ ای کرستائن، راما کرشنا ائیر (متحدہ عرب امارات) بی۔ سبیا رمیش بابو (یوگانڈا) بی۔ اوشاکماری پراشر (یوکے) ڈاکٹر شرد لکھن پال، شرمیلا فورڈ اور روی کمار (امریکہ) شامل ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ ہند کی سےبراہی میں ایک جوری/ایوارڈ کمیٹی PBSA پانے والوں کے ناموں کو قطعیت دیتی ہے۔ ایوارڈ یافتہ گان کو یہ ایوارڈز 8 جنوری کو صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں پیش کئے جاتے ہیں۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ سعودی عرب سے ایوارڈ پانے والے ڈاکٹر سید انور خورشید کا تعلق کرناٹک کے ضلع گلبرگہ سے ہے۔ وہ چار دہائیوں سے زائد عرصہ سے سعودی عرب میں برسرکار ہیں۔ انھیں یہ ایوارڈ میڈیکل و سماجی خدمات کے عوض دیا گیا ہے۔