سورو گانگولی کی بیٹی سڑک حادثے میں محفوظ
کولکتہ: ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی بیٹی سنا گنگولی سڑک حادثہ میں کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئیں۔ کولکتہ، ڈائمنڈ ہربرٹ علاقے میں کل رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی کو ایک دوسری گاڑی نے اچانک ٹکر دے دی۔
ذرائع کے مطابق کولکتہ سے رائے چک جانے والی بس نے ان کیکار کو ٹکر دے دی، گاڑی ڈرائیور چلارہا تھا،حادثہ میں گاڑی کو نقصان پہنچا خوش قسمتی سے سنا گنگولی کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی وہ محفوظ رہ گئیں، حادثہ کے بعد بس ڈرائیور فرار ہورہا تھا، تعاقب کرکے اسے روکا گیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی،مقامی پولیس نے وہاں پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
گنگولی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ سنا گنگولی مکمل طور پر محفوظ ہیں اور یہ حادثہ کسی بڑی پریشانی کا سبب نہیں بنا۔ کرکٹ کے شائقین اور سورو گنگولی کے مداحوں نے اس حادثہ پر تشویش کا اظہار کیا۔