پالا منڈالا(اے پی): آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ حقیقی فلاح وبہبود غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے سماج کو غربت سے پاک بنانے کا عہد کیا۔ یہاں ایک گاؤں میں استفادہ کنند گان میں شخصی طور پر وظائف کی تقسیم کے بعد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ وہ، دوسرے لیڈروں کے برعکس، ہائی کمان کو رپورٹ نہیں کرتے بلکہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں کیونکہ عوام ہی میری ہائی کمان ہے۔
ریاست کے5 کروڑ عوام کے سامنے وہ جوابدہ ہیں۔ وہی میرا احتساب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی فلاح وبہبود سے غریبوں کی زندگیوں میں روشنی لانا اور سماج سے غربت کو ختم کرنا ہی میرا ہدف ہے۔ چیف منسٹر نے تلاری سراماں اور یدو کونڈالو میں استفادہ کنندگان کے گھروں پر پہنچ کر ان میں فلاحی وظائف تقسیم کئے۔
ٹی ڈی پی سپریمو کے مطابق پیشرو وائی ایس آر سی پی کی حکومت کے دوران کوئی بھی صنعت کار آندھرا پردیش میں صنعتوں کے قیام کیلئے دلچسپی نہیں دکھائی تاہم موجودہ ٹی ڈی پی حکومت، ریاست کو صحیح راستے پر گامزن کرنے پر توجہ مرکوز کرچکی ہے۔