حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے رامنتا پور علاقے میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ اوپل پولیس اسٹیشن کی حدود میں کل پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق باپو نگر کے رہنے والے محمد نبی عمر 28 سال جو رامنتا پور کے وینکٹ ریڈی نگر میں ایک ٹینٹ ہاؤس میں کام کرتا تھا، اس کا کل شام تقریباً 5 بجے بالاکرشنا نگر، موسیٰ ندی کے قریب چاقووں سے وار کرکے اور پتھروں سے حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
مقامی لوگوں نے نعش کو دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔ مقتول عنبرپیٹ میں ر نما ذاکر حسین کے قتل کیس کا اہم ملزم بتایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔