حیدرآباد: ریاستی حکومت نے حیدرآباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نئے سال کے آغاز پر حیدرآباد کے شمالی حصہ کے رہائشیوں کیلئے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے پیراڈائز سے میڑچل اور جے بی ایس سے شاہ میر پیٹ تک میٹرو کوریڈورز کیلئے ڈی پی آر کی تیاری کے عمل کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ ایچ ایم آر ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر این وی ایس ریڈی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈی پی آر تیار کریں اور اسے مرکزی حکومت کی منظوری کے لیے روانہ کریں۔
چیف سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ دانا کیشور اور ایچ ایم آر ایل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے ان دونوں کوریڈورز کیلئے ڈی پی آر تیار کرنے کے معاملہ پر تفصیل سے بات چیت کی اور اس حوالے سے اہم فیصلہ کیا۔
پیراڈائز سے میڑچل (23 کلومیٹر لائن): اس کوریڈور میں تاد بند، بوئن پلی، سچترہ سرکل، کومپلی، گنڈلاپوچمپلی، کنڈلاکویا، اور آر آر آر ایگزٹ شامل ہیں جو میٹرو ریل کو میڑچل تک لے جائے گا۔
جے بی ایس سے شاہ میر پیٹ (22 کلومیٹر لائن): اس کوریڈور میں وکرم پوری، کارخان، ترملگیری، لوتوکنٹہ، الوال، بولارم، حکیپٹ، اور آوٹر رنگ روڈ اگزٹ شامل ہیں، جو شاہ میر پیٹ تک میٹرو ریل کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس موقع پر چیف منسٹر نے ملکاجگیری کے رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر کو ان تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی تجاویز اور مشورے حاصل کرنے کی ہدایت بھی دی۔