حیدرآباد 3- دسمبر ( راست ) پی آرٹی یو ضلع حیدرآباد اور بہادرپورہ منڈل وچارمینار منڈل کے نئے تعلیمی سال2025ء کے کیلنڈرکی رسم اجرا عمل میں آئی اس موقع پر پی سری پال ریڈی صدر ریاستی صدر ‘ پی دامودر ریڈی ریاستی جنرل سکریٹری ‘ بی موہن ریڈی سابق ایم ایل سی ‘ وی مہیندرریڈی امیدوار ایم ایل سی’ بی وینکٹ ریڈی ‘ مدھو سدن ریڈی ‘ بہادر پورہ منڈل کے قائدین معراج سلطانہ صدر بہادر پورہ منڈل ‘ ساِحرہ بانو جنرل سکریٹری بہادر پورہ منڈل ‘ اظہر جہاں نائب صدر ‘ عظمیٰ سلطانہ سکریٹری ‘
نصرت تبسم ویمنس سکریٹری ‘ منیر بانو آرگنائزنگ سکریٹری ‘ فرحین ترنم آرگنائزنگ سکریٹری’احمدی بیگم ‘ جی سرلا ‘حسیب النساء ‘ امة الرقیب ‘ ساجدہ بیگم ‘ عشرت سلطانہ صدر چارمینار منڈل ‘ رعنا سلیم جنرل سکریٹری ‘ اشرف سلطانہ آرگنائزنگ سکریٹری اور دوسرے موجود تھے ہر سال کی طرح پی آرٹی یو یونین کی جانب سے تمام سرکاری مدارس کو یہ کیلنڈر مفت سربراہ کیا جارہا ہے جو اساتذہ اور طلباء وطالبات کے لئے مفید ثابت ہوتاہے اس موقع پر جناب سری پال ریڈی ‘پی دامودرریڈی ‘ بی موہن ریڈی اور دیگر قائدین نے تمام اساتذہ اور نئے تقرر شدہ اساتذہ کو نئے سال کی مبارکباد دی اور مدارس میں
تعلیم پر مزید دلچسپی بڑھانے اپر زور دیا ان قائدین نے سرکاری مدارس سے اولیاۓ طلباء کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اظہاراطمینان کیا اور ایس ایس سی طلباء وطالبات کے سالانہ امتحانات میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا