سندر پچائی نے کہا کہ بہت کچھ داؤ پر ہے اور اسے سمجھتے ہوئے ہمیں ایک کمپنی کے طور پر تیزی سے خود کو آگے بڑھانا ہوگا اور اے آئی کے حساب سے خود کو ڈھالنا اور تیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں ایسے کئی مواقع آئے جب تکنیک کا اثر پڑا ہے۔ 2025 میں ہمیں بغیر تھکے کوشش کرنی ہوگی۔ اس تکنیک کے فائدے کو سمجھنا ہوگا اور اس کے مطابق ہی یوزر کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خاص فوکس اگلے سال جیمنی (Gemini) ایپ ہوگا۔ ہم اس کے توسط سے لوگوں کو صحیح معلومات فراہم کریں گے اور جنریٹیو اے آئی کے ان کے تجربہ کو بہتر کریں گے۔ پچائی نے کہا کہ جیمنی کو لے کر ہمیں منصوبہ بنانا ہوگا اور اس پر فوکس کرنا ہوگا۔ انہوں نے ملازمین سے صاف طور پر کہا کہ اے آئی انڈسٹری میں کیسے ہم اپنے جیمنی ایپ کو قائم کر سکیں، یہی ہماری ترجیح اس سال رہنی چاہیے۔