ایمپیریل ہائ اسکول نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات

حیدرآباد: حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وحافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کے ایماء پر سیرت النبی کوئز  شہر کےمختلف اسکولوں میں کروایا گیا ،جن میں قابل ذکرایمپیریل ہائی اسکول ہے یہاں کے طلبہ وطالبات نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورمحنت کرکے امتحان میں پوزیشن حاصل کی

جن میں قابل ذکر وہ طلباء وطالبات جو اول دوم سوم پوزیشن حاصل کئے ہیں انہیں انعامات واسنادات سے نوازا گیا ، اول پوزیشن  سمیہ  بنت انور خان صاحب   دوم پوزیشن جویریہ بنت شیخ اسماعیل صاحب سوم پوزیشن امہ اکاشاہ  بنت مولانا عبدالحفیظ صاحب مزید جمعیۃ علماء کی جانب سے دس ترغیبی اسنادات بھی طلبہ کو بطور ہمت افزائ دیے گے

اس موقع پر جناب مفتی عبد المبین صاحب قاسمی  (استاذ نالج پارک ہائ اسکول حفظ القرآن اکیڈمی) نصیحت کرتے ہوۓ کہا کہ سیرت کوئز میں جن طلباء نےحصہ لیا وہ قابل مبارک باد ہے ،ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جانیں اور اس پر ساری زندگی عمل کرنے کی کوشش کریں  اس موقع پر حضرت مولانا سید سمیع اللہ قاسمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد ) نے اسکول کے بچوں کو نصیحت کرتے ہوے کہا کہ والدین اور اساتذہ کرام کی خوب دعالیں   انکی خوب خدمت کریں  جو طلباء طالبات حصہ لئے ہیں وہ قابل مبارک باد ہے ۔

اس موقع پرصدر جمعیۃ علماء وارکین جمعیۃ کی جانب سے شیخ سلیم ملک صاحب پرنسپل  ایمپیریل ہائ اسکول و شیخ امجد صاحب کو مومنٹو پیش کرکے شکریہ ادا کیا اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مفتی مبین قاسمی صاحب (استاذ حفظ القرآن اکیڈمی ) مولانا عبد الناصر  قاسمی (رکن جمعیۃ علماء ) حافظ عبد الولی صاحب  (رکن جمعیۃ علماء  )حافظ ابراہیم اشاعتی صاحب (رکن جمعیۃ علماء )شامل رہے ۔ اور تمام اسکول انتظامیہ نے آنے والے مہمانوں کا  شکریہ ادا کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *