چشتی نے اجمیر درگاہ پر مودی کی چادر چڑھائے جانے کا خیرمقدم کیا

درگاہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی تہذیب اور ثقافت ہے کہ تمام مذاہب ، تمام مذہبی رہنماؤں اور مذہبی مقامات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

راجستھان کے اجمیر میں واقع دنیا کے مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے سربراہ نصیر الدین چشتی نے عرس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پیش کی گئی چادر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عرس کے موقع پر پیش کی گئی چادر کا خیرمقدم ہے۔ ان لوگوں کو جواب ملے گا جو گزشتہ کچھ دنوں سے مندر مسجد تنازعہ پیدا کرنے اور ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چشتی نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ وہ وزیر اعظم کی چادر کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہندوستان کی یہ روایت رہی ہے کہ آزادی کے بعد سے ملک کے تمام وزرائے اعظم عرس کے موقع پر درگاہ پر چادر بھیجتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی 2014 سے اس روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور جب سے وہ وزیر اعظم بنے ہیں پوری عقیدت کے ساتھ چادر بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی تہذیب اور ثقافت ہے کہ تمام مذاہب، سبھی دھرم، تمام مذہبی رہنماؤں اور مذہبی مقامات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی پارلیمانی امور اور اقلیتی وزیر کرن رجیجو نے درگاہ پر وزیراعظم کی طرف سے چادر چڑھائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *