پاسپورٹ سیوا کیندراس کی موزوں مقام پر منتقلی کی تیاری، ٹولی چوکی اور امیر پیٹ کے سنٹرس بھی شامل

حیدرآباد: ریجنل پاسپورٹ آفس (آر پی او) حیدرآباد‘ اپنے پاسپورٹ سیوا کیندر اس (پی ایس کے ایس) جن میں ٹولی چوکی اور امیر پیٹ کے سنٹرس بھی شامل ہیں‘ کی موزوں مقام پر منتقل کرنے کی تیار ہے۔

ان مراکز کی منتقلی کے ساتھ اپائنٹمنٹس(ملاقاتوں) کی دستیابی کو بڑھانا ہے۔ کیونکہ اس سال اپائنٹمنٹس کی سیکل میں کمی آئی ہے۔ جمعہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پاسپورٹ آفیسر جے سنیہاجا نے کہا کہ رواں سال کے پہلے نصف میں دو یا تین پاسپورٹ سیوا کیندراس کو بہتر مقامات پر منتقل کیا جائے گا تاکہ مزید درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے اپائنٹمنٹس کی تعداد کو بڑھایا جائے۔

سال 2023 میں سیوا کیندراس میں معمول کے اپائنٹمنٹس کو 22 ایام کارتک کم کردیا گیا تھا جبکہ سال 2024 میں اپائنٹمنٹس (ملاقاتوں) کے ایام کار میں 6 سے 8 یوم تک تخفیف کردی گئی۔ تتکال کے ساتھ اپائنٹمنٹس‘ ایک سے 5 کام دنوں میں دستیاب رہیں گے۔

جبکہ بیشتر پوسٹ آفس کے پاسپورٹ سیوا کیندراس میں اپائٹمنٹس ہفتہ بھر دستیاب رہیں گے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے مزید بتایا کہ رواں سال ہم‘ معمول کے اپائٹمنٹس سیکل کو کام کے 5 سے 7 دنوں تک کم کرنے پر کام کررہے ہیں۔ آر پی او حیدرآباد کے تحت 5 پاسپورٹ سیوا کیندراس اور 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ کیندراس کام کرتے ہیں‘ آر پی او نے روزانہ اوسطاً 4200 درخواستوں پر عمل درآمد کیا اور سال 2024 میں تقریباً 9.02 لاکھ درخواستوں کو ہینڈل کیا جن میں پاسپورٹ کی اجرائی‘ پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹس اور ان سے مربوط دیگر خدمات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تتکال پاسپورٹ کو ایک سے 3 ایام کار میں جاری کئے جائیں گے جبکہ نارمل پاسپورٹ کی اجرائی میں ایک سے 7 دن کا وقت لگے گا ان میں پولیس کلیرنس تصدیق کا وقت شامل نہیں ہے۔

سنیہاجا نے مزید کہا کہ ہندوستانی آئین کے 75 سالہ تکمیل کے جشن کے طور پر آر پی او حیدرآباد نے ایک خصوصی لفافہ متعارف کرایا ہے جسے پاسپورٹ کی ترسیل (روانہ) کے لئے آئین کی پائیداری کی اہمیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ‘ ای چپ پاسپورٹ کا عمل شروع کیا اس سلسلہ میں ناگپور اور بھوبنیشور میں پائلٹنگ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2023 میں 10 ہزار ای میل کا جواب دیا گیا۔ ایک سے 3 دنوں میں شکایتوں کا ازالہ کردیا گیا۔ جمعرات کے روز 30 ہزار درخواست گزاروں نے انکوائری اپائٹمنٹس سسٹم سے استفادہ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *