محکمہ موسمیات کے مطابق، 9 جنوری کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
دارالحکومت دہلی میں آج چار جنوری کو شدید سردی کے درمیان گھنے دھند کا اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گھنے دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہےجس کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ پر 400 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)کے مطابق دہلی ایئرپورٹ پر شدید دھند چھائی ہوئی تھی اور حد نگاہ صفر میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دراصل، دہلی ایئرپورٹ پر روزانہ 13 ہزار پروازیں آتی ہیں۔
اگر دہلی کے موسم کی بات کی جائے تو3 جنوری کو یہاں کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.2 ڈگری سیلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت صرف سات ڈگری رہے گا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک رہے گا۔
اس کے علاوہ 5 اور 6 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 7 اور 8 جنوری کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت سات سے آٹھ ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ 9 جنوری کو درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، 9 جنوری کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
یہی نہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جنوری کو دہلی میں ہلکی سے ہلکی بارش کا امکان ہے، جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس وقت پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سردی کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔