جمعیتہ علماء ضلع سدی پیٹ کے زیر اہتمام چوتھا عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺو تقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد: مفتی عبد السلام قاسمی صدر جمعیۃ العلماء ضلع سدی پیٹ کی اطلاع کے بموجب کل بتاریخ 29 دسمبر 2024 بروز اتوار، بوقت صبح10:00 بجے، بمقام نمرا گارڈن مستاآباد روڈ سدی پیٹ میں جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم و تقسیم ِانعامات منعقد ہوا ،اس موقع پر سیرت کوئز معلوماتی امتحان بتاریخ 24 نومبر2024 پرتبھا ڈگری کالج میں بڑے پیمانے پر منعقد کیا گیا تھا۔

 جس میں مختلف اسکولس و کالجس کے 500 سے زائدطلبہ و طالبات اور 100سےزائد غیر مسلم طلباءوطالبات نے بھی حصہ لیا تھا جو چار گروپوں پر مشتمل تھا ہر گروپ میں سے اول ،دوم،سوم سے کامیاب ہونے والے مختلف اسکولس و کالجس کے طلباء و طالبات اور گھریلو خواتین کے درمیان 25 انعامات کےساتھ مومینٹوس اور اسناد کی تقسیم عمل میں آئی۔

 اور ان کے علاوہ امتحان میں شریک ہونے والے اسکولس و کالجس میں اچھے نمبرات لانے والے 100سے زائد طلباء و طالبات کوترغیبی انعامات اور اسناد کی تقسیم عمل میں آئی اور غیر مسلم طلباء و طالبات میں سے اعلی نمبرات لانے والوں کے درمیان 15خصوصی ترغیبی انعامات کے ساتھ مومینٹوس اور اسناد کی تقسیم عمل میں آئی ۔

 جلسہ کاآغازمفتی حافظ وقاری محمد ابوالبرکات صاحب صدر شعبہ قرات مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش حیدرآباد کی تلاوت سےہوا اور ثناءخوانِ  حافظ محمود صاحب گجویل نےنعت پیش کی،

یہ جلسہ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی  سرپرستی میں منعقد ہوا۔*اس کے بعد صدرجلسہ  ضرت مفتی عبدالسلام صاحب قاسمی صدر جمعیۃ العلماء ضلع سدی پیٹ نے تمام آنے والے عوام و خواص کا استقبال کیا۔

اس جلسہ کے مہمان خصوصی محترم عالی جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری  جمیعتہ علماء تلنگانہ کے ہاتھوں جمیعتہ علماء کے جھنڈے کی پرچم کشائی کے ساتھ  جمعیت کا ترانہ پیش کیا گیا

اس جلسہ میں مہمان مقرر کی حیثیت سے حضرت مولانا  پی ایم مزمل صاحب والا جاہی رشادی دامت برکاتہم بانی و مہتم مدرسہ دارالعلوم زکریا و خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کے امتحانات بچوں میں نبی ﷺکی سیرت سے واقف کرانے کا بہترین ذریعہ ہے،اور اسوئہ حسنہ کو عام کرنے کی ترغیب دلائی اور اسکولوں کے بے دینی ماحول کو دور کرنے کے لیے گھروں میں سنتوں کا ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔

 مولا نے خطاب جاری رکھتے ہوۓ فرمایا اولاد کی  تربیت کی ذمہ داری ماں باپ کی ہے اور اس میں بھی ماں کی تربیت بہت ضروری ہے ماؤں کی محنتوں سے ہی  دنیامیں آئمہ اکرام اور اولیاء اللہ پیدا ہوئے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ گھروں میں  روزانہ سیرت کے دو تین سوالات کے بچوں کو یاد دلانا چاہیے اور  ایسے پروگرام قومی یک جہتی کو فروغ دیتے ہیں ہم کو چاہیے تمام مذاہب کے درمیان یک جہتی کو برقرار رکھے اور دوسرے فرقہ پرست طاقتوں کے باتوں پر کان نہ دھرے۔

اس کے بعد تلگو مہمان مقرر عالیجناب محمد سلیمان صاحب انجینرانہوں نے توحید ورسالت کو اپنے  مخصوص انداز میں تلگو شلوکال کے ذریعہ ثابت کیا اور فرمایا کہ آپﷺ  تمام انسانیت کے لیے نبی بنا کر بھیجے گئے تھے

اس جلسہ میں بحیثیتِ مہمان خصوصی تشریف لانےوالےحافظ پیرخلیق احمد صابرصاحب  جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا نے تمام عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسکول و کالجس کے طلباء وطالبات میں سیرت سے واقف کرانے کے لیے جمعیتہ علماء تلنگانہ آندھرا پچھلے13 سالوں سے مختلف اضلاع میں سیرت کوئز کے امتحانات منعقد کررہی ہے ۔

 اسی کی ایک کڑی جمعیتہ علماء ضلع سدی پیٹ بھی ہے جو پچھلے 4 سالوں سے مسلسل سیرت کوئز کا امتحان منعقد کرکےاس امتحان میں اول دوم اور سوم پوزیشن لانے والے طلباء وطالبات کو قیمتی انعامات سے نوازا جارہا ہے جو قابل مبارکباد ہیں 

اس جلسہ سے مفتی معراج الدین ابرار آرگنائزر جمیعتہ علماء تلنگانہ وآندھرا اور مفتی غیاث محی الدین نائب صدر جمیعتہ علماء کریم نگر نےبھی خطاب کیا ۔

اس اجلاس میں  مہمانان کی حیثیت سے مولانا مقصود احمد طاہر صدر جمیعتہ علماء ضلع رنگاریڈی، محمد محمود علی صاحب، محمد مسیح الدین  صاحب حیدراباد اور محمد اعجاز حفیظ صاحب صدر تنظیم المساجدنے شرکت کی۔ شہرکےمعززین بھی اسٹیج پرجلوہ افروز تھے ،مفتی کلیم صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ نے جلسہ کی نگرانی کی ۔

جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ کی جانب سے تمام مہمانوں کی شال پوشی اور ان کو تہنیت پیش کی گئی اور  عبدالبصیر سعدی صدرMIM سدی پیٹ اور مقامی کونسلر س محمد ریاض صاحب، محمد عبدالنصیر ارشدصاحب ودیگر نے شرکت کی اس جلسہ میں شہرِسدی پیٹ اور اطراف واکناف تمام منڈلوں کےمردواحباب اورخواتین  بلاتفریقِ مذہب وملت کثیرتعدادمیں شریک تھے۔

اس جلسہ کی نظامت مولانا عدنان بن  سعید صاحب نے فرمائی۔اس جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے تمام ذمہ داران جمیعت علماء  ضلع سدی پیٹ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

حافظ  سید عبدالمجیدصاحب فیضی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماءضلع سدی پیٹ نے تمام آنےوالے مہمانوں اوربالخصوص خادمینِ جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ اور نمرا گارڈن کے مالک محمد احتشام الدین  عرف پاشاہ صاحب کا جنہوں نے تمام انتظامات کے ساتھ شادی خانہ کو جلسے کے لیے ہمارے حوالے کیا ان سب کاتہہ دل سےشکریہ ادا کیااور مفتی غیاث محی الدین صاحب کی دعاءپرجلسہ کااختتام عمل میں آیا۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *