تلنگانہ: شراب کی دکان میں چوری کے بعد وہیں سونے والا چورپکڑاگیا

حیدرآباد: شراب کی دکان میں چوری کی نیت سے داخل چور شراب پی کروہیں سوگیاجس کے نتیجہ میں وہ پکڑاگیا۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے نارسنگی کی ایک شراب کی دکان میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ چور، چوری کے لئے رات دیرگئے دکان میں داخل ہوا۔

اس نے دکان میں رکھی نقد رقم کے ساتھ ساتھ شراب کی بوتلوں کی چوری کرلی۔

اسی دوران اس نے ایک شراب کی بوتل کھول کر شراب پی لی۔

حالت نشہ میں ہونے کی وجہ سے اس کو نیند آگئی اوروہ وہیں رات میں سوگیا۔

اگلے دن دکان مالک جب وہاں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ یہ چور، دکان میں ہی پڑا ہوا ہے اور رقم کی بھی چوری کی گئی ہے۔

اس نے فوری طورپر اس کی تصاویر کو سل فون کیمرہ میں قید کرلیا اورپولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور اسے حراست میں لے لیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *